Causes of hair loss and a special tip part 1 | secrets of health and skin | in eng and urdu|
Causes of hair loss and a special tip
Who doesn't like healthy shiny and beautiful hair. Everyone wants their hair to be long, shiny, thick and strong. There are many tips in YouTube, Google and books to make hair long, shiny and strong. Many people have many hair problems such as someone's hair falls out a lot, someone's hair is not shiny, someone's hair is not beautiful, someone's hair is not thick, someone's hair is not long.
Here is a special tip that is very tried and tested and it will solve all your hair problems. This tip is my own personal tip that I use myself. This tip I also made. I don't know if anyone else has mentioned this tip. But this is my personal tip. With its continuous use, not only will hair loss stop, but with its use, hair will become shiny. They will also become stronger and thicker. Let me make it clear to you about long hair that it also makes the hair longer, of course, but it will be as long as Allah wants it to be. God has blessed everyone some kind of goodness, then one's hair is long, one's face is beautiful, one's hands and feet are beautiful, etc. Therefore, the growth of hair is also from Allah. who has to be blessed by God with long hair has long hair and the one who has to be blessed by Allah with short hair has short hair. You may have seen that many people do not use any tip, so their hair is long and beautiful. This does not mean that all the tips are useless, but all the tips work to some extent, they benefit us.
We use the tips because it prevents many problems in our hair. Even people with long and beautiful hair use the tip so that their hair stays long and beautiful and avoids damage. We can protect our hair from the natural things given by God because there is some special benefit in the blessings bestowed by Him. Nothing created by Allah Almighty is useless. So the use of tips also makes the hair longer. These are the ingredients in the tip I am going to tell There are some that are very beneficial for hair. Let me now tell you the benefits of these ingredients and how to use them. But before that I will tell you the causes and treatment of hair loss.
Causes of hair loss:
There are many causes for hair loss.
Anemia and a balanced diet:
One of the main causes of hair loss can be anemia. So first check your HB level. If there is anemia, it should be treated first. Fruits, vegetables, yogurt, eggs and meat should be used first. That is a balanced diet should be used. Even if there is no anemia, even a balanced diet should be eaten because we are careless in eating and drinking. Avoid fast food and junk food.
1_ Dehydration:
Another reason for hair loss is lack of water. People who drink less water also start losing their hair. Therefore, drinking more water to prevent hair loss not only strengthens the hair but also they are also shiny and long.
2_Proper exercise:
It has been observed that hair loss also starts due to lack of exercise because exercise speeds up the blood circulation and blood reaches all parts of the body properly. So to prevent hair loss, exercise should also be done to make the hair beautiful, shiny and strong.
3_ Proper Sleep:
One reason for hair loss is less sleep. If you sleep less then the mind will not be fresh. If the mind is not fresh then it also affects the hair. Therefore, proper sleep is also important to keep the hair good.
4_ Illness:
One of the causes of hair loss is the presence of some disease in the body, so it should be treated as soon as possible and eat a healthy diet.
I have mentioned some of the specific causes of hair loss and their treatment. Now I am going to tell you about the benefits and uses of tip ingredients.And you will find it in Part 2 because my puberty post will be quite long otherwise.
To be continued...........
بالوں کے گرنے کی وجوہات اور اسپیشل نسخہ :
صحت مند چمکدار اور خوبصورت بال کس کو نہیں پسند۔ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کے بال لمبے ہوں چمکدار ہوں گھنے ہوں اور مضبوط ہوں۔بالوں کو لمبا چمکدار اور مضبوط بنانے کے لیے یوٹیوب گوگل اور کتابوں میں بہت سی ٹپس موجود ہیں ہیں۔بہت سے لوگوں کے بالوں کے بہت سے مسائل ہیں جیسے کسی کے بال بہت گرتے ہیں کسی کے بال چمکدار نہیں ہیں کسی کے بال خوبصورت نہیں ہیں کسی کے بال گھنے نہیں ہیں تو کسی کے بال لمبے نہیں ہیں۔تو میں آپ کو بالوں کے جھڑنے کے بارے ایک خاص ٹپ بتانے لگی ہوں جو کہ بہت آزمودہ ہے اور اس میں آ پکے اپنے بالوں کے سارے مسائل کا حل مل جائے گا۔یہ ٹپ میری اپنی ذاتی ٹپ ہے جو کہ میں خود استعمال کرتی ہوں۔یہ ٹپ میں نے بنائی بھی خود ہے۔اور اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔اگر اور کسی نے بھی یہ ٹپ بتائی ہو مجھے پتا نہیں ہے۔لیکن یہ میری ذاتی ٹپ ہے۔اس کے مسلسل استعمال سے ناصرف بال جھڑنا بند ہوجائیں گے بلکہ اس کے استعمال سے بال چمکدار مضبوط اور گھنے بھی ہو جائیں گے۔لمبے بالوں کے بارے میں آپ کو واضح کر دوں کہ اس سے بال لمبے بھی ہوتے ہیں بے شک لیکن اتنے ہی لمبے ہوں گے جتنے اللہ پاک چاہتا ہے۔اللہ پاک نے ہر کسی کو کسی نہ کسی خوبی سے نوازا ہے تو کسی کے بال لمبے ہوتے ہیں کسی کا چہرہ خوبصورت ہوتا ہے کسی کے ہاتھ پاؤں خوبصورت ہوتے ہیں وغیرہ اس لئے بالوں کا لمبا ہونا بھی اللہ پاک کی طرف سے ہوتا ہے۔ جسے اللہ نے لمبے بالوں سے نوازنا ہو اس کے لمبے بال ہوتے ہیں۔اور جسے اللہ پاک نے چھوٹے بالوں سے نوازنا ہو تو اس کے چھوٹے بال ہوتے ہیں ۔آپ نے دیکھا ہو گا بہت سے لوگ کوئی بھی ٹپ استعمال نہیں کرتے تو ان کے بال لمبے ہوتے ہیں اور خوبصورت بھی۔اب اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ ساری ٹپس فضول ہوتی ہیں بلکہ ساری ٹپس کسی نہ کسی حد تک کام کرتی ہیں ہمیں فائدہ دیتی ہیں ہم ٹیپس اس لئے استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس سے ہمارے بالوں کے بہت سے مسائل پیدا ہونے سے بچ جاتے ہیں۔ بلکہ لمبے اور خوبصورت بالوں والے لوگ بھی ٹپ کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ان کے بال ویسے ہی لمبے اور خوبصورت رہیں اور damage ہونے سے بچ جائیں ۔اللہ پاک کی دی ہوئی قدرتی چیزوں سے ہم اپنے بالوں کی حفاظت کر سکتے ہیں کیونکہ اللہ پاک نے اپنی دی ہوئی نعمتوں میں کوئی نہ کوئی خاص فائدہ رکھا ہوا ہے۔اللہ پاکی کی پیدا کی ہوئی کوئی بھی چیز بیکار نہیں ہے۔تو ٹپس کے استعمال سے بال لمبے بھی ہوتے ہیں۔یہ جو ٹپ میں بتانے جا رہی ہوں اس میں ایسے اجزاء ہیں جو کہ بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔چلیں میں اب آ پکو ان اجزاء کے فائدے بھی بتاتی ہوں اور طریقہ استعمال بھی بتاتی ہوں۔لیکن اس سے پہلے میں آ پکو بال گرنے کی وجوہات اور علاج بتاتی ہوں۔
بال گرنے کی وجوہات:
بال گرنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔
خون کی کمی اور متوازن غذا:
بال گرنے کی ایک main وجہ خون کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔اس لیے سب سے پہلے اپنا H.B لیول چیک کروائیں۔اگر خون کی کمی ہے تو پہلے اس کا علاج کیا جائے اس کے لیے پھل،سبزیوں، دودھ دہی انڈے اور گوشت کا استعمال کیا جائے۔یعنی متوازن غذا کا استعمال کیا جائے۔اگر خون کی کمی نہیں بھی ہے تو پھر بھی متوازن غذا کھائی جائے کیوں کہ ہم کھانے پینے میں بے احتیاطی کرتے ہیں ۔fast food اور junk food سے پرہیز کریں۔
پانی کی کمی:
بال گرنے کی ایک اور وجہ پانی کی کمی ہے جو لوگ پانی کم پیتے ہیں ان کے بھی بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔اس لیے بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے اس سے نہ صرف بال مضبوط ہوتے ہیں بلکہ چمکدا اور لمبے بھی ہوتے ہیں۔
مناسب ورزش:
دیکھنے میں آیا ہے کہ ورزش کی کمی کی وجہ سے بھی بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں کیونکہ ورزش کرنے سے خون کی گردش تیز ہوتی ہے اور خون جسم کے تمام حصوں کو ٹھیک طرح سے پہنچتا ہے ۔تو بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے اور بالوں کو خوبصورت اور چمکدار بنانے کے لیے مناسب ورزش بھی کرنی چاہیے۔
مناسب نیند:
بال گرنے کی ایک وجہ کم سونا ہے۔ اگر آ پ کم سوئیں گے تو ذہن فریش نہیں ہوگا اگر ذہن فریش نہیں ہوگا تو اس کا اثر بالوں پر بھی پڑتا ہے۔اس لیے بالوں کو اچھا رکھنے کے لئے مناسب نیند بھی ضروری ہے۔
ببیماری:
بال گرنے کی ایک وجہ جسم میں کسی نہ کسی بیماری کا ہونا بھی شامل ہے اس لیے جتنی جلدی ہو سکے تو اس کا علاج کروایا جائے اور صحت مند خوراک کھائی جائے۔
میں نے بال گرنے کی کچھ خاص وجوہات کا ذکر کر دیا ہے اور ان کا علاج بھی بتایا ہے اب میں ٹپ کے اجزاء کے فائدے اور استعمال کے بارے میں بتانے لگی ہوں۔اور یہ آ پکو part 2 میں ملے گا کیونکہ میری بلوغ پوسٹ کافی لمبی ہو جائے گی ورنہ ۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
,......,........,.........,........,...........,..........,..........
Comments
Post a Comment