Causes of hair loss, Treatment And Special Tip Part 2 | hair fall reasons | secrets of health and skin
Causes of hair loss, Treatment And Special Tip Part 2
In Part 1 I told you the causes of hair loss and its treatment. Now I am going to tell you a tip to prevent hair loss. What are the ingredients in the tip, their benefits and how to use the tip? I am also going to tell you.
Onion juice:
Onions have antioxidant properties and sulfur. Sulfur plays an important role in strengthening hair and hair growth. And its antioxidant properties are very useful for hair. However, research has not yet proved that How onion juice promotes hair growth, how to stop hair loss and why hair is strong, etc. But research is still going on about it. Now even doctors believe it because it has benefited people a lot. In many clinics now doctors are also doing onion juice therapy to remove baldness.
Henna Powder:
Henna is also very good for hair. It also makes hair strong and shiny.
Egg:
As for eggs, you all know how good eggs are for hair. Eggs contain protein and protein plays an important role in hair growth and strengthens hair. In addition, egg whites make hair shiny.
Yogurt:
Yogurt is also very good for hair. It also contains protein and I have told you about protein. Since yogurt also contains fat, it also softens the hair.
Mustard oil:
Not even mustard oil, as you know, is very useful for hair. Mustard oil also makes hair soft, shiny and strong.
Aloe vera gel:
Aloe vera gel is also very good for hair as you know. It also makes hair long, thick and strong. In addition, it straightens and makes hair shiny.
Lemon juice:
Lemons contain vitamin C and vitamin C is very useful for hair. It makes hair shiny and so on.
Method to Make It:
In a bowl, take a medium-sized onion juice, add one or two tablespoons of yogurt, add one egg, mix two tablespoons of aloe vera gel and make a paste by adding one tablespoon of lemon juice and one tablespoon of mustard oil and mix it well .
Method to Apply on Hair And Time:
Before applying this paste on the hair, wash and dry the hair thoroughly. If the hair is clean, then there is no need to wash it. Apply this paste well on the roots of the hair and leave it for an hour then wash with shampoo.You will even notice a clear difference for the first time.
Use this tip for a week at first, then don't do it if you don't want to add some ingredients. So just mix lemon juice and mustard oil and aloe vera gel in onion juice so as not to skip the onion juice but with all the ingredients you must use this tip three times a week. With this tip, your hair will stop falling out completely, God willing.
Instructions:
The only thing that comes to mind is to use only the tip that suits you. If the onion does not suit you, then use ginger. If someone does not want to use henna continuously, then one should not add henna,use it only once a week. If you don't like lemons, don't add it, but lemon juice eliminates the smell of onions. And for the same purpose I have asked to add lemon juice. If you do not stop hair loss despite using this tip, check with a good doctor. But along with this tip, meat, vegetables, eggs, Also use salads etc. as I have mentioned in part one of my post. If the things mentioned are followed then the problem of hair loss will be solved.
If people have very few hairs that have turned white from time to time, then they should use this tip continuously for a week and then use it two or three times a week. White hair will not be known, they will become part of the rest of the hair.
People with severe itchy scalp or people with scalp disorders should not use this tip at all.
You can use this tip except for one day after one week of continuous use.
بالوں کے گرنے کی وجوہات اور ایک اسپیشل ٹپ پارٹ 2:
پارٹ 1 میں میں نے آپ کو بالوں کے گرنے کی وجوہات اور اس کا علاج بتایا تھا اب میں آپ کو بالوں کو گرنے سے بچانے کی ایک ٹپ بھی بتانے لگی ہوں۔ٹپ میں کون سے اجزاء ہیں ان کے فائدے اور ٹپ کے طریقہ استعمال کے بارے میں بھی بتانے لگی ہوں۔
پیاز کا جوس:
پیاز میں اینٹی آکسیڈینٹ پراپرٹی اور سلفر پایا جاتا ہے۔سلفر بالوں کو مضبوط کرنے اور بالوں کی گروتھ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اور اس میں موجود اینٹی اوکسیڈینٹ پراپرٹی بالوں کے لیے بہت مفید ہے۔ویسے تحقیق سے ابھی تک ثابت نہیں ہوسکا کہ پیاز کے جوس سے بالوں کی گروتھ کیسے ہوتی ہے، بال گرنا کیسے بند ہوتے ہیں اور بال کیوں مضبوط ہوتے ہیں وغیرہ۔ لیکن اس کے بارے میں ابھی تحقیق جاری ہے۔اب تو ڈاکٹرز بھی اسے مانتے ہیں کیونکہ اس سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔بہت سے کلینکوں میں اب تو ڈاکٹرز پیاز جوس تھیراپی بھی کر رہے ہیں گنج پن کو دور کرنے کے لیے ۔
مہندی پاؤڈر:
مہندی بھی بالوں کے لئے بہت اچھی ہوتی ۔یہ بھی بالوں کو مضبوط اور چمک دار بناتی ہے۔
انڈا:
انڈے کے بارے میں تو آپ سب جانتے ہوں گے کہ انڈا بالوں کے لیے کتنا اچھا ہے۔انڈے میں چونکہ پروٹین پائی جاتی ہے اور پروٹین بالوں کی گروتھ میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور بالوں کو مضبوط بناتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈے کی سفیدی سے بال چمک دار ہوتے ہیں ۔
دہی:
دہی بھی بالوں کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے اس میں بھی پروٹین ہوتی ہے اور پروٹین کے بارے میں میں نے آپ کو بتا دیا ہے ۔دہی میں چونکہ چکنائی بھی ہوتی ہے اس لیے یہ بالوں کو نرم و ملائم بھی کرتا ہے۔
سرسوں کا تیل:
سرسوں کا تیل بھی نہیں جیسا کہ آپ جانتے ہیں بالوں کے لیے بہت مفید ہے۔سرسوں کا تیل بھی بالوں کو نرم وملائم چمکدار اور مضبوط بناتا ہے۔
ایلوویرا جیل:
ایلوویرا جیل بھی جیسا کہ آپ جانتے ہیں بالوں کے لیے بہت اچھی ہوتی ہے۔یہ بھی بالوں کو لمبا گھنا اور مضبوط کرتی ہے۔اس کے علاوہ یہ بالوں کو straight کرتی ہے اور چمک دار بناتی ہے ۔
لیمن جوس:
لیمن میں چونکہ وٹامن سی پایا جاتا ہے اور وٹامن سی بالوں کے لیے بہت مفید ہے۔یہ بالوں کو چمکدار بناتا ہے وغیرہ۔
بنانے کا طریقہ:
ایک باؤل میں ایک درمیانے سائز کے پیاز کا جوس لے لیں اس میں ایک یا دو چمچ دہی کے شامل کرلیں ایک انڈا شامل کر لیں دو چمچ ایلوویرا جیل ملا لیں اور ایک لیموں کا رس اور ایک چمچ سرسوں کا تیل شامل کرکے paste بنا لیں۔
بالوں پر لگانے کا طریقہ اور ٹائم:
اس پیسٹ کو بالوں پر لگانے سے پہلے بالوں کو اچھی طرح دھو کر سکھا لیں۔اگر بال صاف ہیں تو پھر دھونے کی ضرورت نہیں ۔اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح سے لگا کر ایک گھنٹہ کے لیے چھوڑ دیں پھر شیمپو کرلیں۔آپ کو پہلی ہی دفعہ واضح فرق محسوس ہوگا۔
اس ٹوٹکے کو شروع میں تو ایک ہفتہ مسلسل استعمال کریں اس کے بعد اگر آپ کچھ اجزاء کو شامل نہیں کرنا چاہتے تو مت کریں۔ تو آپ صرف پیاز کے جوس میں لیمن کا رس اور سرسوں کا تیل اور ایلوویرا جیل ملا کر لگا لیا کریں کیونکہ پیاز کا جوس نہیں چھوڑنا لیکن پورے اجزاء کے ساتھ یہ ٹپ آپ ہفتے میں تین دفعہ ضرور استعمال کر یں۔ اس ٹپ سے آ پکے بال گرنا بالکل گرنا بند ہو جائیں گے ان شاء اللہ۔
ہدایات:
بات پھر وہی آجاتی ہے جو ٹپ جسکو سوٹ کرتی ہے صرف وہی استعمال کرے۔اگر پیاز سوٹ نہیں کرتا تو ادرک استعمال کرلیں۔اگر کوئی مہندی مسلسل استعمال نہیں کرنا چاہتا تو مت کرے وہ صرف ہفتے میں ایک دفعہ مہندی شامل کر لے۔اگر کسی کو لیموں پسند نہیں ہے تو وہ مت شامل کرے لیکن ویسے لیموں کا رس پیاز کی smell کو ختم کرتا ہے. اور اسی مقصد کے لیے میں نے لیموں کا رس شامل کرنے کو کہا ہے۔اگر یہ ٹپ استعمال کرنے کے باوجود بال گرنا بند نہ ہوئے تو کسی اچھے ڈاکٹر کو چیک کروائیں ۔لیکن اس ٹپ کے ساتھ ساتھ دودھ میں گوشت ،سبزیاں ،انڈے ،سلاد وغیرہ کا استعمال بھی مسلسل کرئیں جیسا کہ میں نے اپنی پوسٹ کے پارٹ ون جن باتوں کا ذکر کیا ہے ان پر بھی عمل کیا جائے تو پھر بال گرنے کا مسلہ حل ہو جائے گا۔
چن لوگوں کے بالکل تھوڑے سے بال کہیں کہیں سے سفید ہو گئے ہیں تو وہ بھی اس ٹیپ کا استعمال مسلسل ایک ہفتہ کرنے کے بعد پھر ہفتے میں دو یا تین دفعہ یہ استعمال کر لیا کرے سفید بالوں کا پتا ہی نہیں چلے گا وہ بھی باقی بالوں کا حصہ بن جائیں گے۔
سر کی شدید خارش والے لوگ یا سر کی اسکن کی خرابی والے لوگ یہ ٹپ بالکل بھی استعمال نہ کریں۔
اس ٹپ کو ایک دن چھوڑ کر بھی استعمال کر سکتے ہیں ایک ہفتہ مسلسل استعمال کرنے کے بعد ۔
Comments
Post a Comment